کورونا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا دنیا اعتراف کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔

برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے کورونا سے بہتر انداز میں نمٹنے والے ملکوں کی فہرست میں ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔

اس پر وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی ارکان، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کی پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں