گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہےکہ ان کی اہلیہ ان کا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑا دیتی ہیں۔
انسٹاگرام پر عاطف اسلم کا اہلیہ سارہ کی تصویر پر کیا گیا ایک تبصرہ خاصہ وائرل ہورہا ہے جس میں عاطف کا کہنا ہے کہ کون ہے یہ لڑکی ،جو میرا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑادیتی ہے۔
تبصرے کی اگلی لائن میں عاطف نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔
عاطف کا تبصرہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جاچکا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے عاطف کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ اس کو کہتے ہیں الٹرا پرو میکس لیجنڈ، شکوہ بھی سنادیا، بیوی کو سنبھال بھی لیا۔
‘
ایک صارف نے عاطف کی اہلیہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہیں، اتنا میک اپ کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔
فریحہ نامی صارف نے لکھا کہ تعریف کے ساتھ بے عزتی کرنا کوئی عاطف سے سیکھیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر اتنی پیاری بیوی ہو تو کریڈٹ کارڈ کیا گھر بھی بیچ دیں گے۔