کرینہ اور سیف کے ہاں رواں برس فروری میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم اب تک اداکار جوڑی کی جانب سے نہ ہی بچے کا واضح چہرہ مداحوں کےسامنے لایا گیا اور نہ ہی نام بتایا گیا ہے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ اداکار جوڑی کی جانب سے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کرینہ اور سیف اپنے دوسرے بیٹے اور تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کو ’جے‘ پکارتے ہیں، فی الحال کرینہ اور سیف کی جانب سے دوسرے بیٹے کے نام سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ’جے‘ نام کا مطلب نیلے رنگ کا تاج والا پرندہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ جوڑی کے دوسرے بیٹے کے نام کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں ہیں اور کہا جارہا ہےکہ دوسرے بیٹے کے نام کے لیے ایک نام منصور بھی زیر غور ہے جو سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی کا نام ہے۔