اوکاڑہ: پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، دو ڈاکو مارے گئے

اوکاڑہ: کوٹ باری میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک اورایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق کوٹ باری میں ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایلیٹ فورس کا اہلکار اسد جمیل شہید ہو گیا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو بھی مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی جب کہ شہید کانسٹیبل اور ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں