لاہوربورڈکی جانب سے آج سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔
امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ144 نافذکرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ امتحانی مرکز میں ایک کلاس میں 130 طالب علم ہی بیٹھ سکیں گے اور کورونا سے بچاؤکے ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
واضح رہےکہ اپوزیشن نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت سے امتحانات ایک بار پھر ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیر تعلیم شفقت محمود نے مسترد کردیا۔