پنجاب میں کورونا کے ساتھ ڈینگی کیسز میں اضافے کا بھی خدشہ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کیسز میں اضافہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ شہری اپنے گھروں اور اطراف میں صفائی کا خیال رکھیں، متعلقہ اداروں کو بھی ڈینگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرناہوں گی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے گرین بیلٹس اور پارکوں کی صفائی کو یقینی بنائے تاکہ ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے ٹیمیں قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں پنجاب میں ہی ریکارڈ ہوئی ہیں، صوبے میں عالمی وبا کے باعث اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 793 کیسز رپورٹ اور 10 ہزار 815 اموات ہو چکی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں