جہلم میں خاتون کے ہاں چار بیٹیوں کی پیدائش

جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون کے ہاں چار بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچیوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی، بچیاں اور ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

نومولود بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے سے دو بیٹے ہیں، آٹھ سال بعد اللہ تعالٰی نے کرم کیا اور بیٹیوں جیسی رحمتیں عطا کیں۔

ان کا کہنا تھا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ چاروں بچیاں صحت مند ہیں، چار بیٹیوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں