پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گے

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میں ہفتے کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میزبان ملک کے خلاف دوسرے معرکے کے لیے کارڈف سے لندن پہنچ گیا جبکہ کھلاڑیوں نے شام کے اوقات میں جم سیشن میں بھی شرکت کی۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم کی نہ بیٹنگ چلی اور نہ ہی بولرز کوئی رنگ جما سکے تھے۔

قومی ٹیم اب دوسرے ون ڈے کے لیے کارڈف سے لارڈز پہنچ گئی ہے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے بھی پر عزم ہیں ۔

انجری کا شکار حارث سہیل قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوکر وطن روانہ ہوگئے جبکہ پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں