کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر کراچی ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کی مختلف گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
جن علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں گلبرک، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 26 جولائی تک نافذ رہے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے مزید علاقوں میں بھی صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان علاقوں میں میڈیا ٹاؤن، ریور گارڈن، سیکٹر ای سیون اور کورنگ ٹاؤن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
پشاور کے 2 علاقوں حیات آباد فیز ون اور دلہ زاک روڈ میں بھی رات 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔