کراچی: صدر میں نجی اسپتال کے دسویں فلور سے مریض نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق متوفی ریاض کو منگل کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ریاض ٹائیفائیڈ کے مرض میں مبتلا تھا جو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے علاج کی غرض سے کراچی آیا تھا-
دوسری جانب پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے ایوب گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے، مرد کی شناخت غلام رسول جب کہ خاتون کی شاہدہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کی آپس میں کوئی رشتے داری نہیں تھی، خاتون بیوہ تھی جس کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک بیٹا غائب ہے۔
ادھر نارتھ ناظم آباد میں پریمیئر کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور گولیاں ملی ہیں۔