حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 500 مساجد شہید کرکے مندر بنا جارہے ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک تھیں۔
دوران تقریب مشعال ملک کی 9 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھی کشمیر اور اپنے والد پر نظم سنائی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہناتھا کہ بھارت کشمیر میں ہندوؤں کی تعداد بڑھا رہا ہے اور کشمیر میں 500 مساجد شہید کرکے مندر بنائے جارہے ہیں، ،کشمیری تعلیمی اور سرکاری اداروں میں ہندوؤں کی نشستیں بڑھائی جارہی ہیں،کسی مسیحا کا انتظار کرنے کے بجائے اپنے اندر کے مسلمان کو جگانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کی جانب سے کشمیری اور فلسطینی سوسائیٹیز کا قیام قابل تحسین ہے، طلبہ کی کشمیرکے حوالے سے ریسرچ دیکھ کر خوشی ہوئی۔