سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن میں 30 فیصد اضافہ کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے مطابق انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن میں 30 فیصد اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا جس سے آپریشن 50 فیصد تک ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ائیر لائنزکورونا کی ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔
خیال رہے کہ کورونا کے باعث سی اے اے نے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن کو 20 فیصد تک محدود کردیا تھا۔