پشاور کے علاقے محلہ سیٹیان میں گھر سے 3 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 2 بہنوں اور ایک بھائی کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جن کی عمریں 60 سے 65 کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے گھر سے بدبو آنے کی شکایت کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی، لاشیں 10 سے 12 دن پرانی لگتی ہیں تاہم فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
پولیس کے مطابق گھر اندر سے بند تھا اور بہن بھائی چلنے کے قابل نہیں تھے۔