گنگولی اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کو دیکھنے کے خواہشمند

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سارو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ہندی زبان میں بنائی جائے گی جس کا نام اور دیگر تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔

سارو گنگولی نے فلم میں اپنے کردار کیلئے اداکار رنبیر کپور کا نام تجویز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی کردار کیلئے دو اور اداکاروں پر غور کیا جارہا ہے جن کے نام فی الحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔

دوسری جانب فلم کی کہانی کرکٹر کی ذاتی زندگی سے لے کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر بی سی سی آئی کے صدر بننے تک پر مشتمل ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بھی فلم بن چکی ہے جس میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ سچن ٹنڈولکر پر بننے والی فلم اے بلین ڈریمز میں انہوں نے اپنا کردار خود نبھایا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپل دیو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں