افغان فورسز سے چھینی گئی پوسٹوں سے طالبان کو 3 ارب پاکستانی روپے مل گئے

پاک افغان سرحد پر افغان سکیورٹی فورسز سے چھینی گئی چیک پوسٹوں سے طالبان کو 3 ارب پاکستانی روپے مل گئے۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز سے خالی کروائے گئے قندھار کے علاقے اسپن بولدک میں افغان فورسز کی چیک پوسٹوں سے تقریباً 3 ارب روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ وہ رقم ہے جو افغان سکیورٹی فورسز اسمگلروں سے رشوت کے طور پر وصول کرتی تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ان پیسوں کو پاکستان میں حملے کروانے کے لیے دہشت گردوں کو ادائیگی کے لیے استعمال کرتی تھی۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان ایجنسیاں بھارتی اور دیگر پاکستان مخالف عناصر کی ذیلی فرنچائز کے طور پر سرگرم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں