انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی نے ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم کے ڈیوڈ ملان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں بابر کے سوا دوسرا کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا جبکہ فخر زمان 12 ویں نمبر پر ہیں۔
بابراعظم پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔
بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ابتدائی 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولنگ میں جنوبی افریقا کے تبریزشمسی کا پہلا اور افغانستان کے راشد خان کا دوسرا نمبر ہے۔