ربت کے علاقے مرگاپ کے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 افراد لاپتا ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تربت کے علاقے مرگاپ کی ندی سے ایک کار گزر رہی تھی کہ اچانک سیلابی ریلا آنے سے سیلابی پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد لاپتا ہو گئے۔
ڈی سی کیچ نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے افراد میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دیگر تین افراد کی تلاش کی جاری ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کی ہنہ اوڑک ندی میں سیلابی ریلے میں کار بہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تاہم کار بہہ جانے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔