قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب کو گولڈن ویزا ملنے کے بعد 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی اور شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
— Sania Mirza (@MirzaSania) July 15, 2021
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اداکار سنجے دت اور شاہ رخ خان کے بعد بھارت کی تیسری شخصیت ہیں جنہیں گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔
ثانیہ نے اس اعزاز کے دیے جانے پر شیخ محمد بن راشد، وفاقی اتھارٹی اور دبئی اسپورٹس کی جنرل اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دبئی میرے اور اہل خانہ سے بے حد قریب ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے جہاں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔
ثانیہ ان دنوں ٹوکیو میں ہونے والے چوتھے اولمپک کی تیاری کررہی ہیں۔