لاہور: نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے مبینہ طورپر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ ندا نے 5 روز قبل ایک کمرشل پلازہ میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، ندا کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ سی ایس ایس کی تیاری کیلئے پانچ روز قبل ملتان لاہور آئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ندا نے 13 جولائی کو ایک خط کمرے میں چھوڑا تھا جس میں لکھا تھاکہ وہ زندگی سے ہاتھ دھو رہی ہے، اس کا وجود بوجھ اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں، وہ ابو کو مس کرے گی۔
پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم نے ندا کے فلیٹ سے شواہد جمع کرلیے ہیں، تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ ورثا نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔