بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافہ، جمعہ کے روز کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث صوبے بھر میں جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے ہفتے میں ایک دن یعنی جمعہ کے روز ہر طرح کی کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں معطل رکھنےاور مارکیٹیں اور بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ میڈیکل اسٹورز،گراسری، دودھ دہی کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کورونا کے 931 ٹیسٹ کیے گئے ان میں سے 52 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے پھیلاؤ شرح 5.59 فیصد ریکارڈکی گئی۔

محکمہ صحت کے حکام نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں