ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت یکم اگست 2019کو 117روپے 83 پیسے تھی۔
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی اعلان کردہ قیمت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں پٹرولیم لیوی صفر جب کہ جی ایس ٹی 10.77فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی ایک لیٹر قیمت 116روپے 53 پیسے میں پیٹرولیم لیوی 1.90 روپے جب کہ جی ایس ٹی 17 فیصد شامل ہے۔