اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل فوڈ سکیورٹی کےلیے 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق 10 لاکھ ٹن نجی شعبہ جب کہ ٹی سی پی، پاسکو اور دیگر سرکاری ادارے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کریں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فوڈ سکیورٹی کےلیے 20 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کافی ہے، حکومت افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کو گندم کی مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دے۔
آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے لاہور میں 15 سہولت بازار بند کرنے اور پنجاب حکومت کی سستے بازاروں کی تعداد اور آٹے کی دستیابی میں 50 فیصد کٹوتی کی مذمت کی۔
آل پاکستان فلور ملز کےعہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سستے بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دیا تھا، اس کےلیے 1530 روپے فی من سرکاری گندم کی فراہمی خوش آئند ہے۔