اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کو ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نےکہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کے پاس تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کے پاس تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئ چارہ نہیں تھا، لیکن اس اضافے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں اس پورے علاقے میں سب سے کم ہیں۔ pic.twitter.com/qddqCOiG7T
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 15, 2021
انہوں نے کہا کہ اس اضافے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں اس پورے علاقے میں سب سے کم ہیں۔