کراچی: بارش سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی

کراچی میں بارش سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی جس کے باعث انتظامیہ کو بالٹیاں رکھنا پڑ گئیں۔

شہر میں بارش سے شاہراہ فیصل اور سپر ہائی وے مویشی منڈی سمیت بعض اہم مقامات پر پانی بھی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے 582 فیڈرز بند رہے جس سے نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، پی آئی بی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، طارق روڈ، ملیر، گلزار ہجری،لانڈھی،گلشن حدید، سائٹ میٹروول اورخواجہ اجمیر نگری میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ ایک کے بعد ایک تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، آج بھی بارش متوقع ہے اور زیریں علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں