اگر 25 لاکھ کا بانڈ نکلا تو 5 لاکھ کا اونٹ لیکر باقی غریبوں کو دوں گی: میرا

اداکارہ میرا کا کہنا ہےکہ اگر ان کا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ لے کر باقی 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دیں گی۔
میرا نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، قربانی کا سارا گوشت لوگوں میں تقسیم کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ انہیں کھانا بنانے کا کوئی شوق نہیں اور یہ ان کی جاب نہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی، ان کی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ کوئی اس قابل ہے ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں