اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان کردیا۔
لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے پر توجہ مرکوز ہے، وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت بہت کم ہے، ازبکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بھی تجارت اور امن پر بات چیت جاری ہے جب کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں، تاجروں کے دیگر تحفظات پر وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔
دوسری جانب صدر لاہور چیمبر طارق مصباح نے مطالبہ کیا کہ امپورٹ پر ایف بی آر کی مداخلت مکمل طورپر بند کی جائے اورکمرشل امپورٹرز کو ایڈوانس ادائیگی پر سامان منگوانے کی اجازت دی جائے