سیاستدانوں کی فحش فلمیں دیکھنے سے متعلق راج کندرا کی پرانی ٹوئٹس وائرل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندراکی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی 9 سال پرانی ٹوئٹس وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا گرفتاری کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر انڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر راج کندرا کی 9 سال پرانی ٹوئٹس کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے جن میں انہوں نے جسم فروشی اور فحاشی سے متعلق بات کی تھی۔

29 مارچ 2012 کو راج کندرا نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فحاشی بمقابلہ عصمت فروشی، کسی کو کیمرے پر جنسی تعلقات کی ادائیگی کرنا قانونی کیوں ہے؟ یہ ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہے؟

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی راج کندرا کی دوسری ٹوئٹ مئی 2012 کی ہے جس میں لکھا گیا تھا کہ اداکار کرکٹ کھیل رہے ہیں، کرکٹرز سیاست کررہے ہیں، سیاستدان فحاشی دیکھ رہے ہیں اور فحش اسٹار اداکار بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں