فلم ’بیجو باورا‘ میں رنبیر کی جگہ کارتِک کو کاسٹ کرنے پر غور

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘بیجو باورا’ میں رنبیر کپور کی جگہ کارتِک آریان کو کاسٹ کیے جانے کے حوالے سے سوچا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بیجو باورا میں عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، اجے دیوگن اور رنبیر کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی رنبیر کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے پر سوچ بیچار کررہے ہیں۔

دوسری جانب رنبیر نے بھی فلم میں کام کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا کیونکہ ان کا سنجے لیلا کے ساتھ پہلا اور آخری تجربہ فلم سانوریا میں کچھ اچھا تجربہ نہیں رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر کے بعد اب سنجے لیلا بھنسالی کو کارتِک آریان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی تجاویز موصول ہوئی ہیں تاہم ہدایتکار نے تاحال کارتِک کو کاسٹ کیے جانے کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں