چینی کی قیمت میں کمی لانے کیلئے اہم فیصلہ

اسلام آباد: چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سیلز ٹیکس کا نفاذ 30 نومبر تک واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز نےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت اور وزارت خزانہ چینی کی ضروریات کا تعین اور درآمد سے متعلق جائزہ لیں گی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں