وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں ہیکنگ اور ڈیٹا لیکیج سے محفوظ ایپلی کیشن کی تیاری پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزارت انفارمیشن سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ایپ تیارکرنے کے قریب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری ایپ کا نام ’بیپ‘ ہوگا جس میں ٹیکسٹ اور آڈیو کال ہوسکے گی۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ ڈیٹا محفوظ تر بنانے کیلئے جدید ترین بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔