حجاج وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد منیٰ پہنچ گئے

حجاج وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد منیٰ پہنچ گئے۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں اور آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی جب کہ رمی کے بعد حجاج عبادت میں وقت گزاریں گے۔

قربانی کے بعد حجاج کرام سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آجائیں گے اور طواف زیارت کے بعد حجاج رات منیٰ میں گزاریں گے۔

اس بارخواتین کے لیے حج میں محرم کی شرط نہیں رکھی گئی لیکن انہیں گروپ میں جانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں