خیبرپختونخوا سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کی طرف سے کی جانے والی اس دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 18 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 945 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔
وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لکی کے علاقے میں 4727 میٹر تک کھدائی کی گئی۔
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف پیٹرولیم کنسیشنز نے پیٹرولیم ڈویژن کو تیل اور گیس کی اس دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔