معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ جلد سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے ذاتی زندگی سے لے کر اپنے کیرئیر اور پسند ناپسند کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کچھ سال سے سیاست میں کافی دلچسپی ہوگئی ہے، انشاء اللہ میں سیاست میں آؤں گی۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست کو ترجیح دیں گی؟
مہوش حیات نے جواب دیا کہ ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے، اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنا کر یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ عمران خان کی سیاست سے زیادہ متاثر ہیں یا اپوزیشن کی سیاست سے؟ اس پر مہوش کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ تبدیلی بھی لائے ہیں اور ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔
مہوش نے کہا کہ عمران خان ایک کرکٹر تھے تو جب وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی، میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن آگے جاکر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔