کورونا کے بڑھتے کیسز پر بلوچستان کے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار 25 جولائی سے ہو گا۔
ڈی سی گوادر کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ اسٹور، پھل سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور پیڑول پمپس کھلے رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کا کہنا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے والوں کو آمدورفت کی اجازت ہو گی۔