بھائی نے گھریلو اختلافات پر بھائی بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا

اسلام آباد: تھانہ شمس کالونی کی حدود میں گھریلو اختلافات پر سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شمس کالونی کے علاقے H-13 کے نواحی گاؤں بوکراں میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی، بھابھی اور بھتیجا جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم وقاص اور مقتولین ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں