اولمپکس میں شاندار کارکردگی، طلحہ کو ٹوکیو میں پاکستانی سفیر نے تعریفی سند دی

اولمپکس کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو جاپان میں موجود پاکستان کے سفیرامتیاز احمد نے تعریفی سند دی۔

گزشتہ روز ویٹ لفٹنگ کی67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستان کے طلحہ طالب نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اُٹھایا لیکن 2 کلو وزن کم اٹھانے پر وہ میڈل سے محروم رہے۔

ان کی شاندار کارکردگی پر لفٹر طلحہ طالب کو جاپان میں موجود پاکستان کے سفیرامتیاز احمد نے تعریفی سند دی۔

دوسری جانب طلحہ طالب نے اپنے پیغام میں تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں