آزاد کشمیر میں جیت کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی ہوائی فائرنگ

گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر انتخابات میں جیت کی خوشی میں پی ٹی آئی رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔

فوٹیج میں مسلح افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فائرنگ کے دوران ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے نعرے بھی سنائی دے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں