لاہور: ہربنس پورہ میں چوروں نے ایک گھر سے ساڑھے 27 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان چوری کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر میں چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ہربنس پورہ میں شہری کبیر کے اہل خانہ شمالی علاقہ جات کی سیر کو گئے ہوئے تھے، ان کی عدم موجودگی میں 6 سے 7 افراد نے تالے توڑ کر 20 تولے زیور، 3 ایل سی ڈیز، قیمتی ملبوسات اور الیکٹرونکس اشیاء چوری کرلیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ چوروں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔