کمشنر گوجرانوالا ذوالفقار احمد گھمن کا پالتو کتا گم ہو گیا۔
کمشنر کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن اورپولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس نے کمشنر کا کتا ڈھونڈنےکیلئےگھر گھر تلاشی شروع کردی جبکہ کتا ڈھونڈنے کیلئے شہر میں رکشوں پراعلانات بھی کروائے جارہے ہیں۔
سرکاری اعلانات میں کہا جارہا ہے کہ محترم جناب کمشنر گوجرانوالہ کا پالتو کتاگم ہوگیا ہے لہٰذا کتا جسے ملے وہ کمشنر ہاؤس پہنچادے۔
سرکاری اعلان میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کتابرآمد ہوا تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔