کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں پر مشتمل نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں پر مشتمل نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکيں اور سائنو فارم کی 12 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچادی گئيں ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے سندھ کو طبی آلات دیے ہیں، ان آلات میں 10 ایکسرے مشینیں، 500 آکسیجن سلنڈر، 2 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 200 بائی پیپ وینٹی لیٹر شامل ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں پاکستان کو ملی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں