امریکا میں بھارتی وائرس ’ڈیلٹا‘ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نےخطرےکی گھنٹی بجا دی۔

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنا جائے۔

سی ڈی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین لگوانے والے افراد کو بھی ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ماہرین نے کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات جان لی ہیں جس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس انتہائی تیزی سےخود اپنی قسمیں بناتا ہے جب کہ وائرس کی گزشتہ قسم کے مقابلے میں ڈیلٹا کی علامات ظاہر ہونے کا وقت انتہائی کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں