پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پی پی 38 سیالکوٹ میں ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔
حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے طارق سبحانی اور تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
خیال رہے یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔