چلاس: متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کی گئی شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چلاس کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم گزشتہ روز متعدد مقامات پر بند ہوئی تھی تاہم اب شاہراہ قراقرم کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
ڈی سی چلاس کا کہنا ہے کہ گلگت اور چلاس کا راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رات گئے بابو سر ناران نیشنل ہائے وے کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے، پھنسے مسافروں اور سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔