بلوچستان کے ضلع سوراب سے سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق سوراب میں ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکر وہاں موجود دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد، ٹراما کارڈ ، ڈیٹونٹر اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔