محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے علاقے میں مختلف مقامات پر منجمد جھیلیں ٹوٹنے کے خدشے سے خبردار کردیا۔
گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کا کہناہےکہ اگلے 2 ہفتے احتیاطی تدابیر پر سخت عمل کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا عوام خصوصاً سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں جب کہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ موزوں مقامات پر سیاحوں کے لیے احتیاطی تدابیر کی معلومات آویزاں کرے۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹیز اپنے اضلاع میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کریں، تمام محکمے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے پولیس کنٹرول رومز بھی ہائی الرٹ کردیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت کی اطلاع جی بی ڈی ایم اے کے ٹیلی فون نمبر05811920874 پر دی جائے۔