اوکاڑہ: جائیداد کے تنازع پر بھائی بھابھی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

اوکاڑہ: حویلی لکھا میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر بھائی اور بھابھی کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حویلی لکھا کے قصبہ کوٹھا شیشم کے رہائشی محسن اور عائشہ کے اغوا کا مقدمہ محسن کے بھائی شفیق کے خلاف عائشہ کے باپ ثناء اللہ کی مدعیت میں درج تھا۔

پولیس کا کہناہےکہ خاتون اور مرد کی لاشیں تین روز بعد ملیں جن کے اعضاء کٹے ہوئے تھے۔

پولیس نے مقتول کے بھائی ملزم شفیق کو گرفتار کرکے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرلیں جس میں اس کے چار نامعلوم ساتھیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق مقتول، مقتولہ اور ملزمان کے موبائل نمبرز کا کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے اور جیو فینسگ بھی کروائی جا رہی ہے، مقتول جوڑے کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں