لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پولیس نے منشیات کے بڑے ڈیلر کو گرفتار کر کے ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق منشیات فروش نوید پرائیویٹ گاڑی میں ہیروئن سپلائی کر رہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر اسے گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے 10 کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ اسمگلر ہے جو لاہور کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔