کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں 12 سالہ لڑکے نے گھر میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 12سالہ سلیمان کی گھر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ نوک جھونک ہوئی تھی جس پر اس کی والدہ نے سلیمان کو ڈانٹا اور کہا کہ اس کی اس کے والد سے شکایت کرے گی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچہ یہ سن کر کمرے میں گیا اور اندر سے کنڈی لگالی جس کے بعد اس نے چھت میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔