پاکستان: کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، مثبت کیسز کی شرح 8.46 تک جا پہنچی

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4950 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 66 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں