کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات کو جائز قرا دے دیا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں مگر ماہرین کی رائے پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر اعتراض کیا تو ناصر شاہ نے وفاقی وزیر کی ٹوئٹس میں اردو کی غلطیاں نکالیں اور کہا کہ آپ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیں، ہم آپ کی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضع نہیں ہوتا واضح ہوتا ہے ، سندہ نہیں ہوتا سندھ ہوتا ہے ۔۔ آپ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیں ہم آپ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہیں ۔ شکریہ https://t.co/Chjjjck1mL
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) July 30, 2021